حکمران طبقہ کی ملی بھگت سے ٹیکسٹائیل مل مالکان نے کپاس کے کاشتکاروں کو لوٹنے کیلیے ایکا کر لیا ۔کسان بورڈ پاکستان
اتوار 3 اگست 2014 15:30
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء ) کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے کاٹن سیڈ سے آئیل نکالنے والی ملوں کی ہڑتال پر اپنا رد عمل ظاہر کر تے کہا کہ زرعی مداخل کھاد،بیج،بجلی،تیل اور زرعی مشینری اور ادویات کی ہوش ربا مہنگائی کے بعد کاشتکاروں کی کپاس کی کاشت پرفی من لاگت کاشت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔کپاس کسی بھی صورت پانچ ہزار روپے فی من سے کم قیمت پر وارہ نہیں کھاتی مگر اب کپاس اڑھائی ہزار روپے فی من خرید کر کسانوں کے اربوں روپے ہڑپ کیے جارہے ہیں۔
ملک بھر کے گنے کے کروڑوں کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کپاس کی قیمتوں میں انتہائی کمی ہو چکی ہے ، گزشتہ روز کاٹن سیڈ سے تیل نکالنے والی ملوں کی ہڑتال کی وجہ سے اور انڈیا سے کاٹن کی ایکسپورٹ کی وجہ سے کپاس کی قیمتوں میں نو سو روپے فی من کمی ہوچکی ہے جس کی و جہ سے کسانوں کو اربوں کا نقصان ہوگا۔(جاری ہے)
مل والوں نے یہ ہڑتال آئیل کیک پر پانچ فی صد ٹیکس لگانے کے خلاف ہڑتال کی ہے ۔
حیران کن بات یہ ہے یہ ٹیکس لگانے والے حکمران پارٹی کے لوگ ہی ان ملوں کی اکثریت ملوں کے مالک ہیں اور ہڑتال کرنے والے بھی یہ حکمران پارٹی کے مل مالکان ہیں ۔صرف کسانوں کو بے وقوف بنانے کی خاطر ہڑتال کا ٹوپی ڈرامہ کر کے کسانوں سے اونے پونے کپاس خریدنے کیلیے یہ ڈرامہ بازی کی جا رہی ہے ۔پہلے شوگر ملوں نے چینی کی کم قیمت کا بہانہ بنا کر شوگر مل مالکان نے گنے ے کاشتکاروں کو لوٹا اور اب کپاس کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی ڈرامہ بازی کی جارہی ہے ۔پھر یہی ڈرامہ بازی فلور مل مالکان اور رائس مل مالکان کریں گے اور کسانوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ تاجر حکمران آئے ہیں مل مالکان دونوں ہاٹھوں سے کسانوں کو لوٹ رہے ہیں اور کسانوں کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاٹن ملوں کی ہڑتال ختم کرا کر کپاس کی قیمتوں کو گرنے سے بچایا جائے،کاٹن کارپوریشن کے ذریعے کپاس خریدنے کا اہتمام کیا جائے اور کپاس کی قیمت پانچ ہزار روپے فی من مقرر کی جائے مقرر کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.