سکیورٹی ضروریات کے مطابق آپریشن جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی
اتوار 3 اگست 2014 23:53
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2014ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کی سرنگوں کا نیٹ ورک تباہ ہونے کے بعد بھی اسرائیلی سکیورٹی ضروریات کے مطابق غزہ میں آپریشن جاری رہے گا۔انھوں نے یہ بات گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ہدر گولڈن ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ گولڈن کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ اس کو حماس نے یرغمال بنا لیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گولڈن غزہ میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے کی ’ناقابل برداشت‘ قیمت ادا کرنی ہو گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جب تک حماس کی سرنگوں کا نیٹ ورک تباہ نہیں ہوجاتا آپریشن جاری رہے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.