وفاقی حکومت نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے مدد مانگ لی

پیر 4 اگست 2014 22:32

وفاقی حکومت نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے پیپلز پارٹی ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) وفاقی حکومت نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

پی پی دور میں طاہر القادری کو جس طرح سے واپس جانے پر راضی کیا تھا اس بار بھی ایسا کرنے میں حکومت کی مدد کی جائے گی تاہم قمر زمان کائرہ نے تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ حکومت کے دوران قادری کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے ان کی مدد بھی مانگ لی گئی ہے اور قمر زمان کائرہ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کی مدد کریں قادری کے انقلاب مارچ سے جان چھڑائیں۔۔