لاہور‘سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کرنے کا فیصلہ
منگل 5 اگست 2014 13:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹرز اور دفاتر میں ڈینگی سپرے کیا جائے، انہوں نے تینوں ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی ڈویژنز میں واقع سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کاکام مکمل کرواتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ دفتر ارسال کریں۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈینگی سپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وارڈنز کی صحت اور ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات سے سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میںآ نیوالے شہریوں کو بھی استفادہ ہو گاجبکہ صحت مند ٹریفک اہلکار ہی چاق و چوبند رہتے ہوئے پوری محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو ٹریفک پولیس لائنز میں جبکہ ایس پی سٹی اور ایس پی صدر کو اپنی اپنی ڈویژنز میں قائم سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر اور ٹریفک سیکٹرز میں ڈینگی سپرے کروانے کی ہدایت کی اور سپرے کا کام مکمل کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی۔
طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر میں رکھے کولرز ، گملوں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور پانی کی نکاسی کے لیے ازخود اقدامات کریں۔ سڑکوں کے ارد گرد کہیں بارشی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں ضلعی گورنمنٹ کو اطلاع دیں تاکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیئے جاسکیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.