شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے 6 افراد ہلاک، 2 زخمی

بدھ 6 اگست 2014 13:37

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے 6 افراد ہلاک، 2 زخمی

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ شمالی ویرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے لواڑہ منڈی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان اور گاڑی پر 4 راکٹ داغے جس سے مکان اور گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں موجود 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

،میزائل حملے کے بعد بھی علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے دوران ڈرون حملے بند ہوگئے تھے تاہم مذاکرات کے خاتمے کے بعد اس کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا تھا اور رواں برس اب تک 7 ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔