پنجاب بھر کے کالجز میں تقریبات آزادی کے جامع شیڈول کا اعلان

بدھ 6 اگست 2014 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) محکمہ ہائیرایجوکیشن نے پنجاب بھر کے ہر ڈویژن میں تقریبات آزادی کے جامع شیڈول کا اعلان کر دیا۔ صوبائی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن عبداللہ خان سنبل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر لاہور‘ ڈیرہ غازی خان‘ ملتان‘ راولپنڈی‘ ساہیوال‘ فیصل آباد‘ بہاولپور‘ سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام زنانہ و مردانہ کالجز میں 12 تا 30 اگست 19 روزہ خصوصی تقریبات آزادی منائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر کے تمام کالجز میں 597 تقریری مقابلے اور مباحثے منعقد ہوں گے۔ تقریبات آزادی کے حوالے سے 194 خصوصی واک ہوں گی اور شمعیں روشن کرنے کی 612 تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن نے کہا کہ 9ڈویژنوں کے کالجز میں تقریبات آزادی کے حوالے سے 106خصوصی نمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی۔ لاہور‘ گوجرانوالہ‘ سرگودھا‘ بہاولپور‘ فیصل آباد‘ ساہیوال‘ ملتان اور راولپنڈی ڈویژن کے زنانہ و مردانہ کالجز میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے تقریبات آزادی کی مناسبت سے کھیلوں کے 634 مقابلے منعقد ہوں گے اور کالجز میں قومی پرچم لہرانے کی 664 پروقار تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :