14 اگست کو بتاؤں گا کہ ظلم کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، عمران خان
جمعرات 7 اگست 2014 14:35
سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو عوام کو بتاؤں گا کہ ظلم کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے۔ سوات کے علاقے مٹہ میں مائیکرو ہائیڈل یونٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد فرنگیوں سے آزاد کرایا لیکن ہم سے آزادی چھین لی گئی، 14 اگست کو ملک کو حقیقی معنوں میں آزادی کروائیں گے، بادشاہت کا خاتمہ کر کے ملک میں جمہوریت لائیں گے جہاں امیر اور غریب کے لئے ایک جیسا قانون ہوگا اور جہاں پر ہر کسی کے ساتھ انصاف کیاجائے گا۔
14 اگست کو عوام کو بتاؤں گا کہ ظلم کے سامنے کیسے کھڑا ہوا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کا قول ہے کہ کبھی بھی تاجر کو اپنا سربراہ مت بناؤ کیونکہ وہ تجارت کرے گا یا پھر عوام کی خدمت۔(جاری ہے)
نواز شریف جب ہندوستان کے دورے پر گئے تو اپنے بیٹے کو بھی ساتھ لے گئے جہاں انھوں نے بھارت میں لوہے کے ایک بڑے تاجر سے اپنے بیٹے کی ملاقات کرائی، کل پریس کانفرنس میں بتاؤں گا کہ ملک کی معیشت کس طرح نیچے کی جانب جا رہی ہے اور شریف خاندان کے اثاثے اوپر کی جانب جا رہے ہیں۔
عمران خان
نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں سب سے سستی بجلی پیدا کی جارہی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ سستی بجلی بنانے والوں کو بجلی یا تو مل ہی نہیں رہی یا پھر مہنگے داموں دی جا رہی ہے۔ نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بادشاہ سلامت اور ان کے بھائی پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے بیرون ملک دورے کر رہے ہیں جس سے 18 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہو گی اور تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی سانس کی بیماری کا باعث بنتی ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت پانی سے بجلی کے جو منصوبے بنا رہی ہے وہ صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں 18 ماہ میں 356 مائیکرو ہائیڈل یونٹس لگائے جائیں گے جس سے 2 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی حاصل کی جا سکے گی اور عوام کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی، ان علاقوں میں بجلی پہنچائی جائے گی جہاں لوگوں نے کبھی بجلی دیکھی ہی نہیں ہے اور وہ آج بھی لال ٹین اور لکڑیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ کالام میں ہم نے چند ماہ قبل مائیکرو ہائیڈل یونٹ کا افتتاح کیا تو اس وقت ایک ہوٹل کا بجلی کا خرچہ ایک لاکھ روپے تھا لیکن آج وہ خرچہ صرف 9 ہزار روپے ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ٹمبر مافیا اربوں روپے کی لکڑی چوری کرتا ہے، آئندہ 2،3 روز میں ٹمبر مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی، ان سے چورہ شدہ لکڑی قبضے میں لے کر دوبارہ درخت لگائے جائیں گے اور اس لکڑی سے خیبر پختون خوا کی عوام کی خدمت کی جائے گی، جب لوگوں کو سستی بجلی ملے گی تو کسی کو جنگلات کاٹنے کی اجازت نہیں ہو گی اور آئندہ 4 سالوں میں خیبر پختون خوا میں ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔
عمران خان
نے کہا کہ مجھے فخر ہے آج خیبر پختون خوا کی پولیس پورے پاکستان کے لئے ایک رول ماڈل ہے، ہماری حکومت کی جانب سے پولیس کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جاتی اور نہ ہی ہمارے صوبے کی پولیس ماڈل ٹاؤن جیسے کارنامے انجام دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پورے صوبے میں اسپتالوں کا نظام بہتر کر رہے ہیں اور اسکول کا نیٹ ورک بھی پھیلا رہے ہیں، ہم خیبر پختون خوا کو اس قدر ترقی یافتہ بنا دیں گے کہ اس صوبے کی عوام کو روز گار کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.