کاشتکار جانوروں میں خوراک کی کمی دور کرنے کیلئے جوار کاشت کریں‘ محکمہ لائیو سٹاک

جمعرات 7 اگست 2014 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) محکمہ لائیو سٹاک معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہاہے کہ کاشتکارجانوروں میں خوراک کی کمی کو دور کرنے کے لیے جوار کی کاشت کریں کیونکہ جوار گرمیوں کا اہم اور جانوروں کا پسندیدہ چارہ ہے۔

(جاری ہے)

جوار گرمی اور خشکی برداشت کرلیتی ہے اسی لیے پنجاب کے اکثر علاقوں میں کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔ معاون خصوصی نے کاشتکاروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جوار کی بہتر اور بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے محکمہ کی سفارش کردہ اقسام جے ایس 2002ہیگاری جے ایس 263چکوال جوار 2011 کاشت کریں۔