جامعہ کراچی،ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 19 اگست سے شروع ہونگے

پیر 11 اگست 2014 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے(ریگولر وپرائیوٹ) سالانہ امتحانات2013 ء کا پروگرام جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق سال اول کے امتحانات 19 اگست جبکہ سال آخر کے امتحانات 20 اگست2014ء سے شروع ہونگے ۔ امتحانات دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :