ترقی یافتہ اور خلیجی ممالک میں خیبرپختونخوا کے محنت کشوں کی بڑی مانگ ہے،پرویزخٹک،

برائے نام تعلیمی اور تربیتی مراکز میں انہیں صرف جعلی سرٹیفیکیٹ حوالے کئے جاتے رہے جو روزگار کے سلسلے میں انکے کوئی کام نہیں آئے، اب ایسانہیں ہوگا اور اگلے ماہ یکم ستمبر سے صوبے کے نوجوانوں کی فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کی باگ ڈور ایک نئے خود مختار ادارے نے سنبھالے گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا

پیر 11 اگست 2014 22:55

ترقی یافتہ اور خلیجی ممالک میں خیبرپختونخوا کے محنت کشوں کی بڑی مانگ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ ترقیافتہ اور خلیجی ممالک میں خیبرپختونخوا کے محنت کشوں کی بڑی مانگ ہے مگر ہنر مندی کے فقدان کی وجہ سے وہ ہر جگہ مار کھا جاتے ہیں اور اسکی بڑی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے جنہوں نے شبانہ روز محنت کرنے والے ان انتھک پختون نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی جبکہ برائے نام تعلیمی اور تربیتی مراکز میں انہیں صرف جعلی سرٹیفیکیٹ حوالے کئے جاتے رہے جو روزگار کے سلسلے میں انکے کوئی کام نہیں آئے اور انکے والدین کو بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے سلسلے میں مایوسی کا سامنا رہا حالانکہ وہ اپنی غربت کی جمع پونجی بھی انکی تربیت پر لٹاتے رہے تاہم وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اب ایسانہیں ہوگا اور اگلے ماہ یکم ستمبر سے صوبے کے نوجوانوں کی فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کی باگ ڈور ایک نئے خود مختار ادارے نے سنبھال لی ہے جس کی تربیت ہر نوجوان کے یقینی روزگار کی ضمانت ہو گی وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ٹیوٹا کے نام سے نئے تربیتی ادارے کی تعارفی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ادارے کے چیئرمین انجینئر نعمان وزیر کے علاوہ ادارے کے ماتحت تربیتی مراکز کے پرنسپل اور اساتذہ برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور صوبے بھر کے نوجوانوں کو جدت، تخلیق ا ور ایجاد ات پر مبنی معیاری تعلیم و تربیت دینے کا عزم دہرایا پرویز خٹک نے کہا کہ عوام بالخصوص نوجوان نسل نے پی ٹی آئی کو نظام کی تبدیلی کیلئے بڑی امیدوں کے ساتھ ووٹ دیا ہے اور ہم انکی توقعات کا ہر قیمت پر بھرم رکھیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی بڑی قربانی دینا پڑے انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان پیدا کریں گے جو ہماری مقامی صنعتوں کو بھی قابل قبول ہوں گے اور انکی تیز رفتار ترقی کا موجب بنیں گے آئندہ ہمارے نوجوانوں کو کوئی بوگس تربیت اور بوگس سرٹیفکیٹ دینے کا تصور بھی نہیں کر سکے گا کیونکہ ہم نے ہر شعبے کیلئے قانون سازی کی ہے اور سزا و جزا کا موثر نظام بھی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے صوبے میں فنی تربیت کی کلاسیں نئے انداز میں شروع ہو نگی جنکا معیار اپنی مثال آپ ہوگاان فنی و تربیتی مراکز کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو دوران تعلیم ہی تجارتی بنیادوں پر مصنوعات کی تیاری کے آرڈر ملیں گے جس کی بدولت انکی بہتر تربیت اور تجربے میں اضافے کے علاوہ آمدن کے ذرائع بھی پیدا ہونگے اسی طرح فارغ التحصیل ہونے پر یہ نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کیلئے خوار نہیں ہونگے بلکہ روزگار خود انہیں تلاش کرے گا انہوں نے ٹیوٹا کے نئے ادارے کے تحت کام کرنے والے فنی تربیتی مراکز کے عملے پر بھی زور دیا کہ وہ شبانہ روز محنت اور مستقبل کے معمار بنانے کو اپنا شعار بنائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم چین اور جاپان سے زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے نہ کریں حتیٰ کہ ترقیافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ اگلے تین ماہ میں واضح کارکردگی دکھائیں اور فارغ التحصیل طلباء کو روزگار کے مختلف شعبوں میں کھپا کر دکھائیں تو صوبائی حکومت انہیں ون سٹپ پروموشن اوردیگر فراخدلانہ مراعات دینے میں ذرہ بھر تامل نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :