Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے

منگل 12 اگست 2014 13:19

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) سپریم کور ٹ آف پاکستان کے سابق چیف مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پاس 20 ارب کے نوٹس کاجواب نہیں ہے اس لئے وہ بلاجواز الزام تراشی کررہے ہیں۔

افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کیخلاف کرپشن کے کیسزچل رہے ہیں ، وہ بدنام کر رہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کیالزامات بے بنیاد ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے نوٹس کا جواب نہ آنے پر جلد عدالت جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ تازہ الزامات جھوٹ اور لغو ہیں، عمران پہلے بھی ایسے الزامات لگا چکے ہیں، عمران کی کہی گئی باتوں میں کوئی صداقت نہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات