پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
بدھ 13 اگست 2014 12:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) برصغیر میں پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ خوش شکل اور خوبصورت آواز کی مالک نازیہ حسن نے پندرہ برس کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا تھا۔ ان کی گائیکی سے متاثر ہوکر بھارتی پروڈیوسر ، ایکٹر وڈائریکٹر فیروز خان نے فلم ’’قربانی‘‘ میں ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ شامل کیا جس نے نازیہ حسن کو راتوں رات سپراسٹار بنا دیا اور اس طرح وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کی میوزک انڈسٹری میں بھی جانا پہچانا نام بن گیا۔
نازیہ کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1982ء میں ریلیز ہوا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔(جاری ہے)
’’ڈسکو دیوانے‘‘ کے بعد اگلے دس سالوں میں نازیہ کے چار مزید البم ’’بوم بوم‘‘،’’ینگ ترنگ‘‘، ’’ہاٹ لائن‘‘ اور ’’کیمرہ کیمرہ‘‘ ریلیز ہوئے۔
نازیہ نے پاکستان میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے ’’بین‘‘ کے نام سے این جی او بھی بنائی ۔اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 20 سے زائد میوزک ایوارڈ حاصل کیے۔جن میں بالی وڈ کا سب سے بڑا فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ کیرئیر کے عروج میں ہی نازیہ کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہوگیا تھا جس کے باعث وہ 13 اگست 2000ء کو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ میوزک کی دنیا میں لاتعداد خدمات کے نتیجے میں حکومت پاکستان نے نازیہ حسن کو ’’پرائڈ آف پرفارمنس‘‘ سے نوازا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.