جمہوریت کی بقاء کے لئے محاذ آرائی سے گریزکیا جا ئے، الطاف حسین
بدھ 13 اگست 2014 13:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کر یں ۔ یوم آزادی کے نام پر تمام فریقین ضداورہٹ دھرمی چھوڑکر مل بیٹھیں اوراس وقت تک نہ اٹھیں جب تک کسی نتیجہ پر نہ پہنچ جائیں۔
جمہوریت کی بقاء کے لئے محاذ آرائی سے گریزکرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے، اپنے ایک بیا ن میں الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی روزسے لاہورمیں پولیس وانتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس سے روزگار، کاروباراورملازمت پر جانے والے افرادکو شدید رکاوٹوں کاسامناہے۔(جاری ہے)
ان رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے وہ غریب مزدور اورمحنت کش ہیں اس کے ساتھ ساتھ شاہراہیں بند ہونے سے مریضوں کواسپتال لانے لیجانے میں بھی شدید دشواریوں کاسامناہے۔
الطاف حسین نے حقوق انسانی کی تنظیموں، سول سوسائٹی، وکلابرادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان ظالمانہ اورآمرانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کریں۔ لطاف حسین نے کہا کہ یوم آزادی کے نام پر تمام فریقین ضداورہٹ دھرمی چھوڑکر مل بیٹھیں اوراس وقت تک نہ اٹھیں جب تک کسی نتیجہ پر نہ پہنچ جائیں۔ جمہوریت کی بقاء کے لئے محاذ آرائی سے گریزکرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کیخلاف کوئی ایکشن لیا جا سکتا ہے ، پہلے پاکستان عوامی تحریک کیخلاف ایکشن ہوگا اور پھرتحریک انصاف کونشانہ بنایا جائے گا۔ یہ بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کوگرفتار یا حفاظتی تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔ اگر ایسا کیا گیا تواس سے حالات کے مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے موقف کیلئے جلسہ ، جلوس ، احتجاج یا مارچ کرنا ہر جماعت کاحق ہے اور میں ذاتی طورپر سمجھتا ہوں کہ جو بھی مارچ کرنا چاہے حکومت کو اسے مارچ کرنے دینا چاہیے ، اگرحکومت کسی عوامی مارچ کے خلاف ایکشن لے گی اور طاقت کااستعمال کرے گی تو اس سے تصادم کاخطرہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.