تمام کھلاڑی فٹ ، ہیڈ کوچ وقار یونس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی
بدھ 13 اگست 2014 14:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کے خسارے میں جانے کے بعد کولمبو ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنا چاہتی ہے۔ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان کے تمام پندرہ کھلاڑی فٹ ہیں۔لیکن ہیڈ کوچ وقار یونس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔اور منگل کو انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کرتے رہے۔
پاکستانی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
اس وجہ سے انہوں نے آرام کو تر جیح دی۔وقار یونس کی عدم موجودگی میں معین خان اور مشتاق احمد نے دیگر کوچز کے ساتھ پریکٹس سیشن سپر وائز کیا۔کولمبو میں کو ہونے والی بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں انڈور نیٹس میں پریکٹس کی۔گال ٹیسٹ کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور سیشن کیا۔بدھ اور جمعرات کو بھی کولمبو میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس لئے ٹاس اہمیت اختیار کر گیا ہے۔پاکستان اپنے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے قبل کرے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.