بھارتی الزا ما ت افسو سنا ک ، پاک فو ج اپنی سرحدوں کی حفاظت اور جارحیت کو روکنے کے لیے ہر وقت تیار ہے،پاکستان

بدھ 13 اگست 2014 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے الزامات پر کہا ہے کہ پاک افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت اور جارحیت کو روکنے کے لیے ہر وقت تیار ہے ، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور خود دہشتگردی کا سب سے زیادہ متاثر ہے ، دنیا دہشگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے ،پاک بھارت الزامات کی بجائے مذاکرات سے معاملات حل کریں ۔

بدھ کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نریندر مودی کے بیان کے ردعمل میں لوگ شہید ہوئے ہیں پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا متاثرہ ہے ۔ پوری دنیا نے کئی مرتبہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے ہماری افواج کے پانچ ہزار سے زائد افراد نے اپنی جان کا نظرانہ دیا پاکستان کی افواج ہر وقت سرحدوں پر ہر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے دہشتگردی کے نتیجے میں ہمارے 55ہزار سے زائد قسم کی جارحیت کو روکنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سیاسی سطح سے الزامات عائد کرنا افسوسناک ہے خصوصاً جب پاکستان کی قیادت ہمسائیہ ممالک خصوصاً بھارت سے اچھے تعلقات کی خواہ ہیں وزیراعظم نواز شریف کا دورہ بھارت بھی اسی لیے تھا کہ تعلقات کی نئی جدت دی جائے یہ خطے کے امن کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ الزام کی گیم میں شامل نہ ہوا جائے دونوں ممالک کو معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :