ملائشیا میں آئی لو یو اسرائیل لائک کرنے پر نوجوان کیخلاف ملک میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ،نوان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ،پولیس نوجوان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کی بھی تفتیش کر رہی ہے ،رپورٹ

جمعرات 14 اگست 2014 19:00

ملائشیا میں آئی لو یو اسرائیل لائک کرنے پر نوجوان کیخلاف ملک میں شدید ..

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) ملائشیا میں آئی لو یو اسرائیل لائک کرنے پر نوجوان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین نوجوان کے اس عمل کے بعد ملک میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ۔ملائیشیا کی جنوبی ریاست پنانگ کے رہائشی 17سالہ طالب علم نے اسرائیل کی حمایت میں ایک فیس بک اسٹیٹس لائیک کیا تھا جس پر اسے نہ صرف پولیس کی تفتیش بلکہ پورے ملک کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ملائیشین میڈیا نے پنانگ کے پولیس چیف عبدالرحیم حنفی کے حوالے سے لکھا کہ مذکورہ نوجوان نیایک ایسے اسٹیٹس کو لائیک کیاتھا جس پر اسرائیلی جھنڈے کی تصویر کے ساتھ آئی لو اسرائیل کے الفاظ تحریر تھے۔عبدل الرحیم کے مطابق مذکورہ طالب علم کے خلاف بغاوت کے قوانین کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے، طالب علم کا کہنا ہے کہ اس نے اتفاقی طور پر وہ اسٹیس لائیک کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نوجوان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کی بھی تفتیش کر رہی ہے ملائیشین قوانین کے تحت بغاوت کے جرم میں تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔پولیس کی جانب سے تفتیش کا سامنا کرنے والے مذکورہ طالب علم نے اپنا فیس بک اکاوٴنٹ بند کردیا اور اس کی شناخت ممکن نہیں ۔ریاست پنانگ کی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر عثمان حسین نے بتایا کہ وہ پولیس کو شامل کیے بغیر اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ ایک طالب علم ہے اور میں اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کروں گامذکورہ واقعہ کے بعد ایک قاری نے انٹرنیٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ملائیشیا میں فیس بک استعمال کرنے والے تمام صارفین پر بھی بغاوت کے قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے کیوں کہ فیس بک کی ایجاد بھی ایک یہودی کے ہاتوں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :