کارکنان کی آڑ میں باڑہ سے آئی ہوئی بارود کی بھری گاڑی تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوسکتی ہے،خفیہ اداروں کی رپورٹ

جمعہ 15 اگست 2014 19:24

کارکنان کی آڑ میں باڑہ سے آئی ہوئی بارود کی بھری گاڑی تحریک انصاف کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) خفیہ اداروں نے کہا ہے کہ کارکنان کی آڑ میں باڑہ سے آئی ہوئی بارود کی بھری گاڑی تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوسکتی ہے دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز خفیہ اداروں نے ایک نیا سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ باڑہ سے آئی بارود سے بھری منی بس تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوسکتی ہے اور خفیہ اداروں نے وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو بھی الرٹ کردیا ہے اور بارود سے بھری گاڑی عوامی تحریک کے کارکنان کی آڑ میں داخل ہوسکتی ہے سکیورٹی تھریٹ کے بعد پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر خصوصی طور پر منی بسوں کی چیکنگ شروع کردی ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :