تحریک انصاف کا آج سہ پہر تین بجے دھرنے کا اعلان،عمران خان 102 بخار میں مبتلا
ہفتہ 16 اگست 2014 12:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم کے استعفے تک اسلام آباد میں آج سہہ پہر تین بجے سے دھرنے کا اعلان کر دیا۔چالیس گھنٹے سفر کے بعد بارش میں بھیگنے پر عمران خان 102 بخار میں مبتلا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ٹوئٹر پر صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے استعفیٰ دیں اور انتخابات کرائیں ۔ حکمران مڈٹرم الیکشن سے کیوں خوفزدہ ہیں ، ملک میں جمہوریت ہے ہی نہیں تو ڈی ریل کہاں سے ہوگی ۔ کشمیر ہائی وے آبپارہ چوک پر آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کا الیکشن کسی صورت قبول نہیں ، انتخابات سے دو دن پہلے لاکھوں بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ۔
(جاری ہے)
میچ فکسنگ میں بڑے بڑے کھلاڑی شامل ہیں ، انصاف نہ ملنے کے باعث سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے ۔ نواز شریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ استعفی دیں اور انتخابات کرائیں ۔ حکمران مڈٹرم الیکشن سے کیوں خوفزدہ ہیں ، ملک میں جمہوریت ہے ہی نہیں تو ڈی ریل کہاں سے ہوگی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں بزدلوں نے پولیس کی گاڑی پر کھڑے ہو کر پتھراؤ کیا اور اہلکار تماشا دیکھتے رہے ۔ حکمران اور پولیس گلو بٹ جیسے مجرموں کو تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے انہیں خط کے ذریعے پنجابی طالبان کے ممکنہ حملے سے آگاہ کیا،،لیکن وہ ڈرنے والے نہیں،،ملک کو آزاد کرانے میں جان جاتی ہے تو چلی جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب ، غریب تر جبکہ امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے لیکن وزیر اعطم کے صاحبزادے لندن میں آٹھ ارب روپے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں ۔ حکمرانوں نے ہر پاکستانی کو ایک لاکھ روپے کا مقروض بنا دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ اب نیا پاکستان بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، انہوں نے آج سہ پہر تین بجے سے باقاعدہ دھرنے کا اعلان کیا۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں داخل ہوا تو پولیس نے مجھے لیٹر تھما دیا جس میں لکھا تھا کہ پنجابی طالبان آپ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.