بارش کے باعث سب سے زیادہ نقصان بجلی کا ہوا ہے، تقریبا تیس فیڈر خراب ہیں ، اسد قیصر

اتوار 17 اگست 2014 21:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) سپیکرخیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بارش کے باعث سب سے زیادہ نقصان بجلی کا ہوا ہے اور تقریبا تیس فیڈر خراب ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ خوراکی اشیاء کے بجائے وفاق کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس صوبے کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا نہ ہی کوئی پراجیکٹ شروع کیا ہے جو افسوسناک ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کا ٹیکس معاف کرنے کے ساتھی یہا ں کے شہریوں کو ریلیف دیا جائے- قبل ازیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے امدادی اشیاء کو اٹھاتے میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ دو دو کلو دالیں بھیج دی گئی ہیں جسے میڈیا بہت زیادہ ہائی لائٹ کررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبے حکومت اس معاملے میں زیادہ امداد دی رہی ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :