طاہر القادری کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان
پیر 18 اگست 2014 20:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے پیر کی شام سے پاکستان کے چاروں صوبوں میں انقلاب مارچ کے حق میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں انقلاب مارچ سے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے حق میں پاکستان کے ہر صوبے میں دھرنے شروع ہو رہے ہیں۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مجھے 7 خط موصول ہوئے جس میں بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ کراچی میں عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ سیکیورٹی کے نام پر میری گاڑی کو جیمرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ مذاکرات کی بات کرنے والے اپنے دْہرے کردار پر غور کریں۔(جاری ہے)
کارکن مشتعل ہوئے تو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور حکومت ذمہ دار ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے محمد علی جناح نے قوم کو اتحاد، ایمان اور تنظیم کے تین اصول دیے۔ جن کا صحیح معنوں میں نمونہ اور پیروی کرنے والے انقلاب مارچ کے شرکاء ہیں۔ انقلاب مارچ میں ملک کے چاروں صوبوں سے ہر رنگ و نسل اور فرقے کے لوگ شریک ہیں۔ انقلاب مارچ کے شرکاء کو صبر پوری دنیا کو نظر آ رہا ہے۔ انقلاب مارچ کے شرکاء نے بے مثال نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا جس پر میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.