سپریم کورٹ کاعمران خان اور طاہر القادری کو دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے کا حکم
جمعہ 22 اگست 2014 12:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی مین ممکنہ ماورائے آئین کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران جسٹس نثار کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا آئینی اور جمہوری حق ہے مگر دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کی جائے، یہ جگہ خالی کر کے کسی دوسری جگہ کا انتخاب کیا جائے۔
جسٹس نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا دروازہ شاہراہ دستور پر کھلتا ہے اور احتجاج کے باعث ہمیں متادل راستے سے عدالت آنا پڑا۔اس سے قبل عوامی تحریک کے وکیل نے طاہر القادری کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ مظاہرے اور دھرنے جمہوریت کو استحکام دیتے ہیں پٹڑی سے نہیں اتارتے، غریب آدمی آرٹیکل 16 کے تحت ہی اپنی آواز بلند کرتا ہے، ہم احتجاج کا وہی حق استعمال کر رہے ہیں جو وکلاء نے 2009 میں ججز کو بحال کرانے کے لئے استعمال کیا تھا۔
(جاری ہے)
طاہر القادری
کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ دھرنے اور احتجاج سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں، حکومت نے ذمہ داری نبھانے کے بجائے معاملہ عدالتی کندھوں پر ڈال دیا ہے، سیاسی معاملات میں مداخلت عدلیہ کے لئے نقصان دہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.