جن لوگوں کی شکل عمران اور قادری کو پسند ہے ان کے نام دیں ہم مذاکراتی کمیٹی میں ان کو شامل کریں گے،مشاہد اللہ خان
جمعہ 22 اگست 2014 15:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نے حکومت کے ساتھ احتجاج کے لئے ہونے والیمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔عورتوں اور بچوں کو شیلڈ بنا لیا گیا ہے ۔یہ زنانہ قسم کے مرد ہیں جو عورتوں کو شیلٹر بنا رہے ہیں
۔ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری ونشریات مشاہد اللہ خان نے سینٹ اجلاس میں اجلاس تحریک التواء پر بحث میں کیا ۔
(جاری ہے)
عمران خان روزانہ مصطفی قریشی کی طرح فلم بنا رہے ہیں ۔
ڈائیلاگ بول کر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں ۔عمران خان اور طاہر القادری کو لاہور سے یہاں پہنچایا ہے ۔انہوں نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔جن لوگوں کی شکل عمران اور قادری کو پسند ہے ان کے نام دیں ہم مذاکراتی کمیٹی میں ان کو شامل کریں گے۔پارلیمنٹرین کو گالیاں دی جارہی ہے ۔اداروں کو گالیاں دی جارہی ہیں۔تمام اداروں کی تذلیل کی جارہی ہے ۔جنرل(ر) نیازی اور عمران خان کی ذہنیت یکساں ہے۔وہ بھی گالیاں اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے تھے عمران بھی ایسا ہی کررہے ہیں۔وزیر اعظم کا استعفی غیر آئینی ہے جو سسٹم کی خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ملک کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے ۔عمران قادری غیر آئینی مطالبات کررہے ہیںمزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.