پرویزرشید نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کے اندراج کا حکم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
جمعہ 22 اگست 2014 19:45
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سمیت 21افراد کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن پرمقدمہ درج کرنے کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔درخواست وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید کی طرف سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کوسنے بغیر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔
درخواست میں منہاج القرآن کے ڈائریکٹر،جسٹس آف پیس اور تھانہ فیصل ٹاؤن کے ایس ایچ اوکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے قانونی نکات کو مدنظر رکھے بغیر مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ سنایا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ میں بھی کسی پر واقعہ کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی ۔(جاری ہے)
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم، وزیراعلی اوردیگرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردے۔
لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس منظور احمد ملک نے درخواست سماعت کے لئے جسٹس سید افتخار حسین شاہ کو بھجوائی تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس پر درخواست کو سماعت کے لئے جسٹس محمود مقبول باجوہ کو بھجوایا گیا مگر عدالتی وقت ختم ہونے کی بناء پر کیس کی سماعت کے لئے 25اگست کی تاریخ مقرر کردی گئی۔17جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ادارہ منہاج القران کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے پر پولیس اور منہاج القران کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، اس دوران پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے خواتین سمیت 14 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔لاہور کی مقامی عدالت وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،8 وفاقی و صوبائی وزرا ء اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سمیت 21افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.