غزہ، حماس نے جاسوسی کے الزام میں 18 فلسطینی قتل کر دیا

ہفتہ 23 اگست 2014 12:51

غزہ، حماس نے جاسوسی کے الزام میں 18 فلسطینی قتل کر دیا

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی حکمران جماعت حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 18 فلسطینیوں کو سر عام قتل کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے ایک مرکزی چوک پر حماس کی جانب سے چسپاں کیے جانے والے ا یک پوسٹر میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ افراد فلسطینی جنگجوؤں اور ان کے زیر استعمال سرنگوں اور ہتھیاروں کے ذخیروں سے متعلق معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ان افراد کو غزہ کی مختلف مساجد کے باہرسیکڑوں افراد کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔حماس نے ہلاک کیے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جبکہ قتل کے وقت بھی ان افراد کے چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپا گیا تھا۔حماس نے یہ کارروائی ایک روز قبل غزہ پر کیے جانے والے اسرائیلی حملے کے بعد کی ہے جس میں اس کے عسکری دھڑے القسام بریگیڈ کے تین اعلیٰ کمانڈر مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :