ڈسپلن کی پاسداری، شفاف امتحانی نظام کیساتھ طلبہ کی درست سمت میں تربیت بارے زیادہ ذمہ داری اساتذہ پر عائد

ہفتہ 23 اگست 2014 12:58

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء)گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق ہلال امتیاز ملٹری نے کہا ہے کہ ڈسپلن کی پاسداری، شفاف امتحانی نظام اور نصاب کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ طلبہ کی درست سمت میں تربیت کے حوالے سے سب سے زیادہ زمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین کونسل سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اپنے شعبہ کے انتظامی معاملات میں خود مختار ہوں گے، اساتذہ کے بغیر یو نیو رسٹی کی تعلیمی ترقی کے مشن کاحصول ممکن نہیں ہے، متعدد یو نیو رسٹیا ں گومل یو نیو رسٹی کے سابق اساتذہ کی صلاحیتوں سے استفادہ کررہی ہیں، ہم متحد ہوکر ٹیم ورک کی صورت میں اس یو نیورسٹی کو پاکستان اور ایشیاء کی ناموریو نیو رسٹی کے طور پر ثابت کرینگے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی جانب سے یو نیورسٹی کی بہتری کیلئے بھجوائی گئی تمام تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور مشاورتی عمل میں اساتذہ کو بھرپور اہمیت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یو نیو رسٹی میں اصلاحاتی ایجنڈہ پر کام شروع کردیا گیا ہے، مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے ہمیں بتدریج نیک نیتی کے ساتھ کوشش کرتے ہوئے اس مادر علمی کو ترقی کی جانب لے جانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کے بعد طلبہ کو کلاس رومز میں مناسب ماحول کی فراہمی کے لیئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، کورسز کو بروقت مکمل کیا جائے، تدریسی شعبہ جات کے مسائل بھی حل کریں گے، ہم نے اس یو نیو رسٹی کے امتحانی نظام کو مذید شفاف اور عالمی اصولوں کے مطابق بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی کے اکیڈیمک کیلنڈر کی تیاری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، پاکستان کی تمام یو نیو رسٹیوں میں اکیڈیمک کیلنڈر موجود ہیں مگر گومل یو نیو رسٹی میں اس کا وجود تک نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ طلبہ میں مثبت سوچ کو پروآن چڑھانے کے لیئے ضروری ہے، یو نیو رسٹی کے مالی بحران کے خاتمہ کے لیئے پیش رفت جاری ہے جبکہ لوڈشیڈنگ فری کیمپس کے نعرہ کو عملی شکل دینے کے لیئے یو نیورسٹی کے الگ فیڈڑ کے حصول کو جلد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ انتظامی دفاتر کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کوئی بھی فائل کسی دفتر میں ایک دن سے زیادہ نہ رکے ۔