کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 23 اگست 2014 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء ) کورنگی کے علاقے ناصر جمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں رضاکاروں نے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد نواز ، محمد یونس اور ذاکر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے ملازم سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :