لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طور پر اکیس سنگل اور نو ڈویڑن بنچز تشکیل دے دئیے

ہفتہ 23 اگست 2014 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر اکیس سنگل اور نو ڈویڑن بنچز تشکیل دے دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقائم چیف جسٹس منظور احمد ملک نے موسم گرما کی تعطیلات میں عدالتی امور نمٹانے کے حوالے سے عدالتی روسٹر تشکیل دیے دیا۔چیف جسٹس کی ہدائت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی روسٹر جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری شدہ عدالتی روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے پانچ ڈویڑن اور تیرہ سنگل بنچ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویڑن اور دو سنگل بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اور چار سنگل جبکہ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویڑن اور دو سنگل بنچز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں۔نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر ہزاروں مقدمات کی سماعت کریں گے۔