ورلڈ کبڈی لیگ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئی،ڈائریکٹر سپورٹس جلیل احمد چوہان اور میڈیا منیجر عبدالرؤف روفی نے ٹیم کو روانہ کیا، تیاری مکمل ہیں ، انشاء اللہ کامیاب لوٹیں گے، بابر وسیم،لاہور لائنز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 24اگست کو پنجاب تھنڈر ،30اگست کو اکشے کمار کی ٹیم خالصہ واریئرز کیخلاف کھیلے گی،7ستمبر کو دوبارہ پنجاب تھنڈر سے میچ ہوگا
ہفتہ 23 اگست 2014 20:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے ہفتہ کی شام واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگئی، لاہور لائنز کے کپتان بابر وسیم گجر ہونگے جبکہ کھلاڑیوں میں عبیداللہ، اکمل شہزاد، شفیق احمد، محمد رمضان، محمد خالد، ارشد محمود، محسن نصیر، محمد وقاص رحیم، نعیم طاہر، محمد اسلم، مطلوب علی، سیف اللہ اور محمد نعیم شامل ہیں، محمد وقاص اکبر ٹیم کے مینجر، غلام عباس بٹ کوچ اور محمد دین اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔
شبر حیسن بٹ، رحمٰن اشتیاق اور خلیل احمد ریزور کھلاڑی ہیں۔ڈائریکٹر سپورٹس جلیل احمد چوہان اور لاہور لائنز کے میڈیا مینجر عبدالرؤف روفی نے ٹیم کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفتر سے رخصت کیا، لاہور لائنز 24 اگست کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور سٹیڈیم میں اپنا پہلا میچ پنجاب تھنڈر کیخلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 30اگست کو بھارتی اداکار اکشے کمار کی ٹیم خالصہ واریئرز کیخلاف اسی مقام پر کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ لدھیانہ میں 7ستمبر کو ہوگا جس میں لاہور لائنز کا سامنا ایک بار پھر پنجاب تھنڈر سے ہوگا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.