شاہراہ دستور کلیئر کرائی جائے کل ہم اسی راستے سے سپریم کورٹ آئیں گے، چیف جسٹس ناصرالملک
پیر 25 اگست 2014 16:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکاء سرکاری ملازمین کو ہراساں کرتے ہیں شاہراہ دستور کو کلیئر کرایا جائے کل ہم اسی راستے سے عدالت آئیں گے۔ سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستور کی بندش کی وجہ سے قومی اداروں کے ملازمین کو اپنے دفاتر پہنچنے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے، دھرنے کے شرکاء نے عدالت عظمی پر اپنے کپٹرے لٹکا رکھے ہیں، سرکاری ملازمین کی تلاشی لی جا رہی ہے اور انھیں ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک اور اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ فریقین مل بیٹھ کر شاہراہ دستور کو خالی کرنے کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل طے کر لیں اور کل اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس
کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ شاہراہ دستور کو کلیئر کرایا جائے تا کہ کل ہم اسی راستے سے عدالت آ سکیں، ہمیں سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنا چاہتے، دھرنے والے کسی دوسرے مقام پر اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ڈنڈا بردار پرامن کھیل کے لئے آئے ہیں یا کہ شادی میں ڈانڈیا کھیلنے کے لئے آئے ہیں جب کہ جسٹس جواد نے کہا کہ دھرنا دینے والوں میں ایک شخص دوہری شہریت رکھتا ہے، سڑکوں پر دھرنے دینا کینیڈا میں ہوتا ہو گا۔عدالت نے تینوں فریقین کو شاہراہ دستور کلیئر کرانے کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.