مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نوکوٹ کی جانب سے نوکوٹ پریس کلب کے سامنے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں جمہوریت بچاؤ ریلی

پیر 25 اگست 2014 17:47

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نوکوٹ کی جانب سے نوکوٹ پریس کلب کے سامنے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں جمہوریت بچاؤ ریلی اور دھرنوں کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ پاکستا ن مسلم لیگ یوتھ ونگ نوکوٹ کے صدر شبیر احمد قائم خانی محمود مغل وسیم مغل کی قیادت میں کارکنوں نے نوکوٹ پریس کلب کے سامنے پارٹی پرچم اُٹھائے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف اور جمہوریت کی حمایت میں اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا یوتھ ونگ نوکوٹ کے صدرشبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کروڑوں عوام کے آئینی اور منتخب وزیراعظم ہیں دھرنا دینے والے ڈنڈے کے روز پر استعفیٰ طلب کررہے ہیں اور یہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے ۔