بچے داعش کے ہاتھوں امریکی صحافی کے سر قلم کرنے کی نقل کرنے لگے،سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تشہیر سے متاثر ہو کر ننھے بچوں نے بھی اس وحشیانہ اقدام کی نقالی شروع کر دی

پیر 25 اگست 2014 18:46

بچے داعش کے ہاتھوں امریکی صحافی کے سر قلم کرنے کی نقل کرنے لگے،سوشل ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) شام میں داعش سے وابستہ ایک مغربی ملک کے مشتبہ جنگجو کے ہاتھوں یرغمال امریکی صحافی کے سر قلم کئے جانے کی تصاویر کی ذرائع ابلاغ اور بالخصوص سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تشہیر سے متاثر ہو کر ننھے بچوں نے بھی اس وحشیانہ اقدام کی نقالی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک نئی تصویر کے حوالے سے بتایا کہ ایک نقاب پوش بچہ امریکی صحافی جیمز فولی کے قتل کے منظر کی نقالی کرتے ہوئے داعش کے جھنڈے کے سامنے ایک گڑیا کا سر کاٹ رہا ہے۔

”خلافت کا وقت آ چکا“کے نام سے ٹویٹر ہینڈلر سے جاری ہونے والی اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ اپنے بچوں کو گلے کاٹنا سکھا دو، کل یہاں بہت سے بے ایمان سر سامنے آئیں گے۔ اس اکاؤنٹ نے امریکی صحافی کے قتل پر مبنی تصاویر اپنے 3500 فالورز کے لئے جاری کیں۔ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈِک کوستولو کا کہنا تھاکہ ہم کسی بھی سنگین نوعیت کی تصاویر جاری کرنے والے اکاؤنٹس کو بند کرتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :