سیزفائر کی خلاف ورزی پر پاکستان کو مناسب جواب دیں گے،صدر بھارتی اجنتا پارٹی

پیر 25 اگست 2014 21:19

سیزفائر کی خلاف ورزی پر پاکستان کو مناسب جواب دیں گے،صدر بھارتی اجنتا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کو مناسب جواب دے گا،امیت شاہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے سرحد پر فائرنگ کی گئی تو وہ بھی لازماً اس کا مناسب جواب دیں گے۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کی حکمران جماعت کے صدر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

بی جے پی کے صدر ان دنوں جموں کشمیر کے علاقے آر ایس پورہ کے دورے پر جہاں ممکنہ طور پر وہ بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع گاوٴں کے رہائشیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے گاوٴں کے رہائشیوں کو یقین دلایا کہ بی جے پی کی حکومت تمام مسائل بالخصوص وہ لوگ جو 1947 کی تقسیم اور پاکستان کے ساتھ 1965 اور 1971 کی جنگوں کی وجہ سے ہجرت پر مجبور ہوئے کے مسائل کو دیکھے گی ۔

(جاری ہے)

سال 2013 میں پاکستان اور بھارت نے 2003 میں طے پانے والے فائر بندی کے معائدے کی پاسدادی کا اعادہ کیا تھا تاہم اس کے بعد متعدد مرتبہ اس کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آئے ۔ اپنے دورے میں شاہ نے کہا کہ وہ سرحد پار سے یہاں پناہ لینے والے افراد کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروا سکتے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حق کا مطالبہ نہیں کر سکتے کیونکہ یہ مقبوضہ کشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آئندہ حکومت بی جے پی کی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :