جامعہ کراچی، بی اے ریگولر کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے

منگل 26 اگست 2014 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے ریگولر کے سپلیمنٹری امتحانی فارم آج بروز بدھ 27 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 2050/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اورکمبائنڈ کے لئے 3650/= روپے کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :