Live Updates

تحریک انصاف انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کو سزا دینا چاہتی ہے، نواز شریف کے رہتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی،عمران خان

منگل 26 اگست 2014 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کو سزا دینا چاہتی ہے لیکن نواز شریف کے رہتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز عمران خان نے بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شاہراہ دستور کو خالی کرانے کا حکم دیا ہے لیکن تحریک انصاف کے کارکن شاہراہ دستور پر نہیں ہیں اس لئے عدالتی حکم تحریک انصاف پر نافذ نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت چاہتی ہے کہ انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کو سزا دی جائے اور اب تو سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کے بیان کے بعد نواز شریف اخلاقی جواز کھو چکے ہیں عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے لیکن نواز شریف کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات کا ہونا ناممکن ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات