آج یوم انقلاب دھرنے سے آخری خطاب ہوگا
جمعرات 28 اگست 2014 11:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ اب کوئی مذاکرات کی تکلیف نہ کرے ، آج حکومت کے خلاف یوم انقلاب ہوگا۔ انقلاب مارچ کے شرکاء سے رات گئے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کو آخری حد تک موقع دیا لیکن حکومت کی نیت ہی نہیں تھی کہ اس کو کامیاب کریں۔ ہم نے حکومت کے سامنے اپنی دو شرائط رکھی تھیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث 21 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنا استعفیٰ پیش کریں۔ لیکن وزیراعظم نواز شریف اور حکومت نے ہمارے جائز مطالبات کو ماننے سے ہی انکار کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے استعفے کی تو دور کی بات ، وہ مظلوموں کی ایف آئی آر بھی کٹوانے کو تیار نہیں ہیں۔
اس لئے اب ہمارے حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل طور پر ناکام اور ختم ہو چکے ہیں۔ ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں۔ اب ہمارے پاس کوئی مذاکرات کیلئے آنے کی تکلیف نہ کرے۔ کل یہاں یوم انقلاب ہوگا۔ عوام کو مزید تکلیف نہیں دیں گے۔ کل پاکستان کو بدلنے کا سویرا طلوع ہوگا۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ ہماری قانونی ٹیم تھانے میں بیٹھی رہی لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔ حکومتی وفد دو بار میرے پاس آیا اور بتایا گیا کہ وزیر اعظم نہیں مانے۔ ہم نے مذآکرات کا آخری حد تک موقع دیا ، لیکن دوسری جانب سے ساتھ نہیں دیا گیا۔ اب کل یوم انقلاب ہو گا۔ کل آپ تین بجے کھانا کھانے کے بعد جمع ہو جائیں۔ اسلام آباد ، راولپنڈی ، ہزارہ ،گوجرانوالہ ، منڈی بہاوالدین اور نواح جہاں جہاں سے لوگ پہنچ سکتے ہیں کل پہنچ جائیں۔ ہم کل سے آگے نہیں جائیں گے اور آپ کو کل سے آگے نہیں بٹھائیں گے۔ کل یوم فتح ہے۔ عوام ، یتیموں ، بیواوں ، بے سہاروں اور کمزوروں کے ، بھوکوں اور پیاسوں کے فیصلے کا دن ہے۔ قائد اعظم کے خواب کی تکمیل کا دن ہے ، آئین پاکستان کی حفاظت کا دن ہے۔ دھرنے میں جو آج آئے ہیں میں ان کو خوش آمدید کہتا ہوں ، ان کے لئے لاکھوں دعائیں کرتا ہوں۔ میڈیا کے سارے دوستوں اور مالکان کو میرے مولا اجر عظیم عطا فرما۔ کل میں انشا ءاللہ تعالیٰ اس انقلاب اور دھرنے سے آخری تاریخی خطاب کروں گا۔ پھر آپ کا جرگہ قائم ہو گا۔ اختیارات آپ کو منتقل کر دوں گا ، اور جو فیصلہ آپ کریں گے اس پر عمل ہو گا۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ، وہ پورا کر دکھایا۔ آج حد نگاہ تک مخلوق کھڑی ہے ، مگر چاہتا ہوں کہ جو لوگ گھروں میں ہیں وہ بھی آ جائیں کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے کل ہم نے فیصلہ کرنا ہے۔ یہ میری آخری اپیل ہے کہ کل آپ نے نکلنا ہے اور فیصلہ کرنا۔ رات کو جم کر رہنا کہ دشمن کہیں شب خون نہ مارے ، سونا بھی باری باری ۔ اور اب میرے خطاب کے بعد سب سات سات مرتبہ اذانیں دینا۔ کل چار بجے پھر اذانیں دیں گے۔ کل سارا دن وضو کر کے ، تیمم کر کے اذا جا نصر اللہ والفتح کی تسبیح کرنا۔ جس کو صورت یاد نہ ہو وہ یا فتاح یا فتاح کی تسبیح کرے۔ کل انشا ءاللہ تعالیٰ اللہ کی مدد اترے گی۔ اللہ مظلوموں اور کمزوروں کے ساتھ ہے۔ اونچا بولئے ، اسلام ، پاکستان ، پاک عوام ، پاک فوج، ضرب عضب ، کو اللہ سلامت رکھے۔ اللہ نے آپ کی کشتی کنارے پہنچائی ، انشا ءاللہ تعالیٰ کامیابی آپ کی ہو گی۔ اس سے پہلے سندھ کے گورنر عشرت العباد نے شرکا سے مختصر خطاب میں کہا کہ ڈٓاکٹر طاہر القادری کے جائز مطالبات ماننے چاہیئں ، الطاف بھائی مسئلے کے حل کے لئے دن رات جاگ رہے ہیں۔ میں یہاں طاہر القادری کے پاس اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.