سینٹ کی تجارت کمیٹی کا دھرنوں کے باعث قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان پرتشویش کا اظہار،
جمہوری دور میں ہمیشہ مسائل بات چیت سے حل کئے جاتے ہیں،مذاکرات کا دروازہ بند کرنا سیاسی خود کشی کے مترادف ہے ،چیئرمین کمیٹی، دھرنے کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ پر منفی اثرات اور سرمایہ کاری کے حوالے سے معیشت کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے،خرم دستگیر سرمایہ کاروں کی اربوں ڈوبنے کا خدشہ ہے برآمد و درآمد کنندگان نے پاکستان میں ترسیل روک دی ہے،وزیرتجارت کی کمیٹی کو بریفنگ
جمعرات 28 اگست 2014 21:37
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے دھرنوں کے باعث قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جمہوری دور میں ہمیشہ مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل کئے جاتے ہیں اور بات چیت کا دروازہ بند کرنا سیاسی خود کشی کے مترادف ہے ۔ جبکہ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ پر منفی اثرات اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی معیشت کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے ۔
سرمایہ کاروں کی اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے برآمد و درآمد کنندگان نے پاکستان میں رسد و ترسیل کو روک دیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اجلاس میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں چیئر مین کی مستقل تعیناتی وزارت کامرس کی طر ف سے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013کی ترامیم اور مدت میں اضافے کو قبائلی علاقہ جات تک بڑھانے اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آفس اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے علاوہ پاکستان سے ہجرت کر کے جانیوالے پاکستانیوں کی طر ف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے قائم ذیلی کمیٹی کے حوالے سے بحث کی گئی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.