منتظمین ورلڈ کپ 2015ء کیلئے سیدھی وکٹیں بنانے کی تیاری کررہے ہیں ایسے میں اسپنرز کی کامیابی کی امیدیں کم ہیں ، مائیک ہسی ،
میگا ایونٹ میں سعید اجمل اور سنیل نارائن اپنی اسپیشل صلاحیتوں کے بل پر خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں،غیر قانونی بولنگ ایکشن کے خلاف آئی سی سی کے اقدامات اور سختی قابل ستائش ہے،میچ کے دوران ایکشن کو جدید آلات کی مدد سے چیک کیا جائے، خطاب
جمعہ 29 اگست 2014 18:43
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) سابق کینگرو بیٹسمین مائیک ہسی نے کہا ہے کہ منتظمین میگاایونٹ کے لیے سیدھی وکٹیں بنانے کی تیاری کررہے ہیں ایسے میں اسپنرز کی کامیابی کی امیدیں کم ہی ہیں۔ البتہ چیمپین بولر سعید اجمل اور سنیل نارائن اپنی اسپیشل صلاحیتوں کے بل پر خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ سعید اجمل کو بلاشبہ میں بہترین تسلیم کیا جاتا ہے کہ لیکن ان پرمشکوک ایکشن کا دھبہ لگا کر ایکشن سے باہر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
اگر وہ برسبین میں دیے گئے ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہوسکے تو ان پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سالانہ بریڈمین لنچ کے موقع پر خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سلو بولر ز کیلیے ٹورنامنٹ یادگار ثابت نہیں ہوگا، دونوں میزبان ممالک میں اسپن بولنگ کیلیے حالات سازگار نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
نیوزی لینڈ میں چھوٹے گراؤنڈز اور فیلڈنگ پاور پلے کے سبب بیٹسمین اسپنرز کیخلاف زیادہ آزادانہ انداز میں اسٹروک کھیل سکتے ہیں، جبکہ آسٹریلیا میں وکٹیں بھی ان کے لیے مدد گار نہیں ہو ں گی۔
انہوں نے آئی سی سی بگ تھری سسٹم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ طاقت کا تین ممالک میں ارتکاز عالمی کرکٹ کا بڑا مسئلہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی بولنگ ایکشن اور کرپشن بھی اہم مسائل میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بولنگ ایکشن کے خلاف آئی سی سی کے اقدامات اور سختی قابل ستائش ہے۔ تاہم موجودہ طریقہ کار میں بولرز آسانی سے نظام کو شکست دے سکتے ہیں، انہیں پکڑنا مشکل ہے جبکہ ایکشن کے درست ہونے کا نہ ہونے کا تعین کرنے کیلیے بولرز کو لیبارٹری میں بھیجنے کا عمل بھی بہت زیادہ اچھا نہیں، بہتر ہوگا کہ میچ کے دوران ایکشن کو جدید آلات کی مدد سے چیک کیا جائے،اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کا میری نظر میں یہی طریقہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
-
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
-
محسن نقوی آئرلینڈ پہنچ گئے ، ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے
-
کامران اکمل کا پاکستانی کھلاڑیوں پر 'ذاتی مقاصد' کو ترجیح دینے کا الزام
-
پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش
-
ورلڈ اوپن اسکواش چیمپین شپ میں حمزہ خان کو جھٹکا
-
نیشنل چیلنج فٹبال کپ،واپڈا اور ایس اے گارڈنز (کل )فائنل میں مدمقابل ہونگے
-
ٹینس اسٹارنواک جوکووچ کو سرپرپانی کی بوتل ماردی گئی
-
آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر احمد شہزاد کا طنزیہ ٹوئٹ
-
شاہین کو کپتانی سے ہٹانا مسائل پیدا کررہا ہے : راشد لطیف کا دعوی
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.