اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، 4 مصریوں کے سر قلم

جمعہ 29 اگست 2014 20:34

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) مصر کے سرحدی علاقے سیناء میں موجود عسکریت پسندوں نے ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں چار مشتبہ مصری شہریوں کے سر قلم کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سان مصری شہریوں پر مبینہ طور پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے لیے مخبری کر کے اسرائیلی بمباری کی راہ ہموار کی تھی جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے تین ساتھی مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

عسکری گروپ انصار بیت المقدس کی طرف سے تیس منٹ پر مشتمل ویڈیو میں چار مصریوں کے سر قلم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ چاروں افراد کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نقاب پوش افراد نے سر قلم کیے ہیں۔مصر کے سکیورٹی اہلکاروں نے اس ویڈیو کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مصری حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا'' ان چار مصریوں کی لاشیں جزیرہ نما سیناء میں اس ماہ کے شروع میں ملی تھیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے میں اس طرح کے واقعے کو اس طرح سامنے لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :