قطر اور ترکی عرب ممالک میں افراتفری کے لئے لاکھوں خرچ کر رہے ہیں ،مصری صدر،

غزہ کی ناکہ بندی ختم ، انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی بہت سی کوششیں کی جا رہی ہیں،انٹرویو

جمعہ 29 اگست 2014 22:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے الزام عائد کیا ہے کہ قطر، ترکی اور مسلم بھائی چارے کی آرگنائزیشن عربی ممالک میں افراتفری پھیلانے کے لئے ملین ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ قطر، ترکی اور انٹرنیشنل آر گنائزیشن آف برادر ہْڈ نے حال ہی میں کئی کمپنیاں، اخبارات اور ویب ٹائٹس اسٹیبلش کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیسی نے ایک انٹرویومیں کیا، صدر نے کہا کہ انہوں نے عرب قوم میں افراتفری پیدا کرنے کے لئے سینکڑوں ملین ڈالرز کی رقم مختص کی ہے جس میں مصر کوغیرمستحکم اور مصریوں کی تباہی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اپنی حمایت کا یقین دلایا اورکہاکہ غزہ میں رفاہ کراسنگ کے ذریعے لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی بہت سی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصری سیکیورٹی بھی اس کے ساتھ منسلک ہے۔

متعلقہ عنوان :