عراق میں داعش نے کردفوجی اہلکار کا سرقلم کردیا،ویڈیوجاری ،

شام میں گرفتار220شامی فوجیوں کو گولیاں مارکرہلاک کردیا،داعش کا ٹوئیٹرپر بیان

جمعہ 29 اگست 2014 22:38

موصل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش)نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک کرد شخص کا سرقلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔جمعہ کو جاری کی گئی اس ویڈیو کا عنوان ”خون میں ایک پیغام“ہے،اس کو امریکا کے لیے دوسرا پیغام کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔ویڈیو میں مالٹائی رنگ کے افراد کے ایک گروپ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کرد سکیورٹی فورسز البیش المرکہ کے گرفتار شدہ اہلکار بتائے جاسکتے ہیں۔

داعش نے امریکا کے لیے ایک پیغام کے نام سے گذشتہ ہفتے ایک اور ویڈیو جاری کی تھی جس میں ایک مغربی جہادی کو امریکی صحافی جیمز فولی کا سرقلم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔داعش کی نئی ویڈیو میں مقتول کو موصل میں ایک مسجد کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بعد اس کا سرقلم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں شام میں داعش کے جنگجوؤں نے کہا کہ انھوں نے اپنے زیر حراست220 شامی جنگجوؤں کو قتل کردیا ہے۔

داعش کے جنگجوں نے ان شامی فوجیوں کو اسی ہفتیشام کے شمال میں واقع ایک فوجی اڈے پر قبضے کے بعد گرفتار کیا تھا۔داعش نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے دوسو شکست خوردہ فوجیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے اور ان کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ان دسیوں فوجیوں کو داعش نے طبقہ ائیربیس پر قبضے کے وقت گرفتار کیا تھا۔شامی فوجی اس وقت راہ فرار اختیار کررہے تھے۔انھیں رات کے وقت جہادیوں نے قتل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :