وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے بغیر انصاف نہیں ملے گا ‘ عمران خان
پیر 1 ستمبر 2014 13:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے بغیر انصاف نہیں ملے گا ‘ 45لوگوں کو گولیاں لگائیں ‘ سب کو انصاف دلوائینگے ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے استعفے کے بغیر انصاف نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ میں چودہ ماہ سے کہہ رہا تھا کہ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ 45 لوگوں کو گولیاں لگی ہیں اور ہم ان سب کو انصاف دلوائیں گے۔انھوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے گلو بٹوں نے جس طرح سے میڈیا اور صحافیوں پر تشدد کیا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس اب اخلاقی طور پر وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بربریت کا مظاہرہ کیا ہم 17 روز سے پر امن مظاہرہ کررہے ہیں تاہم کیا وجہ ہوئی کہ پر امن لوگوں پر اس طرح بے دردی سے ظلم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اصل حملہ عوامی تحریک کے کارکنوں پر کیا گیاعمران خان نے کہا کہ ہمیں آنسو گیس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کارکنان تیار رہیں ہم مقابلہ کریں گے، آگے بڑھتے جائیں منزل حاصل کر کے رہیں گے عوام اگر جمہوریت چاہتے ہیں تو اپنا جمہوری حق استعمال کریں، احتجاج ہمارا حق ہے، آزادی کیلئے قربانی دینا ہوتی ہے، عوام سڑکوں پر آئیں ملک بھر میں احتجاج کریں اور راستے بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر نے جمہوریت کی جو چادر اوڑھ رکھی تھی وہ اب اتر چکی ہے،فرعونوں کا مقابلہ کرنا ہمارا فرض ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم گولیوں سے ڈر کر پیچھے ہٹ جائیں گے جبکہ ایک بار بتادینا چاہتے ہیں کہ جب تک نوازشریف کا استعفیٰ نہیں آتا ہم ڈٹے رہیں گے۔عمران خا ن نے کہاکہ اگر پولیس والے کچھ نہیں کرتے تو ہمیں بھی کچھ نہیں کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.