آمر سے زیادہ موجودہ پارلیمنٹ نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا: عمران خان
پیر 1 ستمبر 2014 20:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو اکٹھا کرنا ہمارا مقصد ہے، جمہوریت کو آمر سے زیادہ پارلیمنٹ نے نقصان پہنچایا، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، نواز شریف الوداع! امپائر کی انگلی اوپر جانے والی ہے، کل یا پرسوں، نواز شریف آپ کا وقت ختم ہوگیا۔اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ یہ صرف مظاہرہ نہیں بلکہ ہم قوم بنارہے ہیں، پاکستانیوں کو اکٹھا کرنا ہمارا مقصد ہے، قوم کو تقسیم کرکے ووٹ نہیں لینا چاہتے، جمہوریت کو موجودہ پارلیمنٹ نے آمریت سے زیادہ نقصان پہنچایا، جمہوریت میں پیسہ عوام کیلئے خرچ ہوتا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ یورپ میں جانوروں کے بھی پاکستانی عوام سے زیادہ حقوق ہیں، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناؤں گا، پاکستان میں غریب کا بچہ آگے نہیں بڑھ سکتا، نئے پاکستان میں سب سے پہلے تعلیم کا نظام ٹھیک کرنا ہے، غریبوں کو لیگل ایڈ بھی فراہم کرنا ہوتا ہے، صرف الیکشن کرانے سے جمہوریت نہیں آتی۔(جاری ہے)
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری جدوجہد عوام کو بااختیار بنانے کیلئے ہے، شریف خاندان برطانیہ میں بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہے، میرے پاس بے نام جائیدادیں نہیں، خوش قسمت پاکستانی ہوں، جسے اقتدار سے پہلے شہرت مل گئی، ہمیں نیا سورج طلوع ہوتا نظر آرہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتار کارکنوں کو نہ چھوڑا تو صبح تھانے کا گھیراؤ ہوگا، ذمہ دار آئی جی خٹک ہوں گے، ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، لوگوں کو زبردستی تھانے میں ڈالنے کا کسی کو حق نہیں، ہم چاہیں تو خیبرپختونخوا میں تمام ن لیگیوں کو پکڑلیں، مگر ہم پُرامن لوگ ہیں، ایسا نہیں کرینگے۔کپتان کہتے ہیں کہ آج ظالم اکٹھے ہیں اور مظلوم بٹے ہوئے ہیں، میاں صاحب! پیار سے کہہ رہا ہوں آپ کی اننگ ختم ہوگئی، پویلین لوٹ جائیں، اب آپ کو کوئی نہیں بچاسکتا، کل یا پرسوں آپ کو جانا ہوگا وقت ختم ہوگیا، امپائر کی انگلی اوپر جانے والی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.