پارلیمنٹ جمہوریت کی ماں ہے اور ماں پر حملہ کرنے والا قومی مجرم ہے‘ عابد شیر علی،
فوج کی جانب سے وزیراعظم پر استعفیٰ کیلئے دباؤ ڈالنے کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ، دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے دروازے آج بھی کھلے ہیں،میڈیا سے گفتگو
پیر 1 ستمبر 2014 21:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی ماں ہے اور ماں پر حملہ کرنے والا قومی مجرم ہے‘ فوج کی جانب سے وزیراعظم پر استعفیٰ کیلئے دباؤ ڈالنے کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی تمام آئینی مطالبات مان لئے گئے ہیں لیکن پھر وہ چند ہزار افراد کو لے کر پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوئے اور پاکستان ٹیلی وژن پر بھی حملہ کرنے والے قومی مجرم ہیں اور حملہ کروانے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر تصدیق کے فوج کی جانب سے وزیراعظم پر استعفیٰ کا دباؤ ڈالنے یا چھٹی پر جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور جھوٹی ہیں انہوں نے سختی سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسی خبروں کو نہیں چلانا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی طرف سے انتشار پھیلایا جارہا ہے پارلیمنٹ اور مظاہرین میں صرف سو فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے‘ یہ عمارت قومی اثاثہ ہیں اور ہم پر ان کا احترام لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ریاست کے لوگوں کی ماں ہے اور ماں پر حملہ کرنا جرم عظیم ہے ‘ اس جرم کے تحت مجرموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ حساس عمارتوں سے دور رہنا چاہیے اور ریاست کا احترام کرنا چاہیے،میڈیا کے ورکروں پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہوں تاہم خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید خود ان ورکروں سے معافی مانگنے گئے تھے اور ان پر تشدد کرینو الوں کو ضرور سزا ملے گی، جمہوریت کے حقدار عورتوں اور بچوں کو ڈھال کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔۔۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.