ٹنڈو الہ یار، لندن پلان قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے قوم کبھی معاف نہیں کریگی،سکندر شاہ
منگل 2 ستمبر 2014 16:52
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ لندن پلان قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے سازشی عناصر کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی قادری کے ذریعے امریکا ،برطانیہ اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک پاکستان میں اپنا کھیل کھیل رہے ہیں پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا ہے حکومت رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف حکومت کی خاموشی معنی ٰخیز ہے ہاشمی کی بغاوت سے قوم میں نئی روح آگئی ہے جن خدشات کا سر گوشیوں کے ذریعے اظہار کیا جارہا تھا باغی نے ان سازشوں کو بے نقاب کر دیا ہے پہلے کہا تھا قادری کو ایران کی طرز پر خامنہ ای بننے کے خواب دکھائے گئے ہیں اعلان کر چکے ہیں کہ پاکستان میں ایرانی انقلاب کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے قادری اپنا دھرنا ختم کر یں ورنہ سازشوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام خراب کیا ہے ان پر آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ 6ستمبر کا پاکستان کا یوم دفاع اور تحریک ناموس صحابہ کا یوم تاسیس زندہ قوموں کی طرح ہی منائیں گے بھارت کے جارحانہ عزائم کا1965ء میں قوم نے مل جل کر مقابلہ کیا آج پھر 1965 ء کے جذبہ کی ضرورت ہے قوم متحدہ ہو جائے دشمن آج بھی پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں لاشیں اٹھاکر بھی ہمیشہ امن کا درس دیا ہے بھارتی ایجنٹ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں صحابہ کرام کی عزت و ناموس کے تحفظ اور پاکستان کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر مولانا عمران فتح ،مولانا اصغر تھیبو ،حاجی ذیشان قائم خانی ،کلیم اللہ خان ، حاجی کریم بخش بلوچ ،مولانا عمیر انور ،و دیگر بھی موجودتھے ۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.