پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق کے خواہشمند نجی سکولوں کی راہنمائی کیلئے تشہیری مہم شروع

منگل 2 ستمبر 2014 17:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مستحق بچوں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبے ”فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول “کے ساتھ 36اضلاع میں دوسو نجی سکولوں سے پارٹنر شپ کرے گی ۔ اس حوالے سے پارٹنر شپ کے طریقہ کار سے پرائیویٹ سکولوں کو آگاہ کرنے کی غرض سے بھر پورتشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے دوران شعبہ ابلاغ عامہ کے افسران نے گوجرانوالہ، ساہیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، فیصل آباد، حافظ آباد اور راولپنڈی میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں سے الحاق کے بارے میں بتایا اور ان میں پارٹنر شپ فارم تقسیم کیے ۔

اس حوالے سے آج پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے علاقائی دفتر راولپنڈی میں ریجنل ڈائریکٹر نوید عباس کی زیر صدارت ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف پرائیویٹ سکولوں کے ماکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوید عباس نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق کے طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر قدرت اللہ نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبو ں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عروج سلمان نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کی سہولت کے لیئے مختلف اضلاع میں بینرزآویزاں کر دیئے گئے ہیں، اسی طرح نجی سکولوں کو معلوماتی مواد بھجوانے کے علاوہ ہیلپ لائن 0312-4055656بھی قائم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :