چمن،انجمن تاجران ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے انتخابات مکمل

منگل 2 ستمبر 2014 17:07

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) انجمن تاجران ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے انتخابات مکمل ضلعی صدر قاری عطاؤاللہ مسلم جنرل سیکرٹری صاحب جان اچکزئی سمیت 18اراکین کابینہ منتخب تاجربرادری کے حقو ق پر کسی قسم کا سودابازی قبول نہیں تمام تر مسائل ومشکلات دورکرنے کیلئے ہم پر عزم ہیں نو منتخب کابینہ اراکین ودیگر رہنماؤں کا انتخابی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ )ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے ضلعی انتخابات زیر صدارت صاحب جان اچکزئی منعقد ہو ئی انتخابات میں اتفاق رائے سے ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے نئے صدر قاری عطاؤاللہ مسلم جنرل سیکرٹری صاحب جان اچکزئی اور سنیئر نائب صدر حاجی ملارحمت اللہ رحمت سمیت 18اراکین کابینہ منتخب ہوگئے اس موقع پر نو منتخب ضلعی صدر قاری عطاؤاللہ مسلم جنرل سیکرٹری صاحب جان اچکزئی،ملا رحمت اللہ رحمت ،محمد صادق اچکزئی ،حاجی عبدالباری اسحق ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی صدر رحیم کاکڑ کی قیادت پر فخر کرتے ہیں اور تاجر برادری کے حقوق پر کسی قسم کا سودابازی قبول نہیں ہوگا تمام تر مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ہم پر عزم ہیں انہوں نے ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے تمام سرکاری اداروں ،سیاسی ،مذہبی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ جعلی انجمن تاجران کے ناموں سے منسوب اشخاص کو پہچان لیں وہ عناصر تاجر برادری کے نام پر لوٹ مار کررہے ہیں ان عناصر کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے آخر میں انجمن تاجران کے کارکنوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ تاجر برادری کے حقوق کے آوازکو ہر پلیٹ فارم اٹھائیں گے