ایل ڈی اے کے تین ڈپٹی ڈائریکٹروں کے تقرر و تبادلے ‘ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملازمت سے برطرف

منگل 2 ستمبر 2014 17:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے تین ڈپٹی ڈائریکٹر وں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات خواجہ محفوظ الحق کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹیٹ مینجمنٹ ون میں کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تقرری کے منتظر نذیر احمد بھٹی کو ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز اور یاور عباس کو ڈائریکٹوریٹ آف سٹیٹ مینجمنٹ قائد اعظم ٹاؤن میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز آمنہ منیر نے فنانس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات سینئر اکاؤنٹنٹ ہارون خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک سال سے زائد عرصہ تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی بناء پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء بدیع الزمان کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے