طاہر القادری کے تمام مطالبات جائز ہیں ، مسلم لیگ (ق) جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے، دھرنے والوں کے ساتھ اخلاقی طورپر ساتھ دے رہے ہیں،سینیٹر سعید الحسن مندوخیل

منگل 2 ستمبر 2014 17:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان ریاستی دہشتگرد ہیں جنہوں نے لوگوں میں انتشار پھیلا کر ریاستی اداروں پر قابض ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ نواز لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور جمہوریت اور آئین پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں معصوم بچوں ،ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی وجہ سے حکومت خاموش ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ لیڈر کا اپنا نظریہ ہے لیکن جمہوریت اور آئین پر کسی بھی لیڈر کا دوسرا نظریہ نہیں ہے اور سب اس بات پر متفق ہیں کہ ہر صورت میں اس کی حفاظت کریں گے انہوں نے کہا کہ انقلاب اور آزادی مارچ کے لیڈر بچوں ، ماؤں ، بہنوں او بیٹیوں کا غلط استعمال کررہی ہیں جس کی وجہ سے حکومت تشدد کا استعمال نہیں کررہی ہے حکومت سمجھتی ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں لیکن
اگر ریاستی اداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت صبر نہیں کرے گی