دن کو مذاکرات کی بات کرنے والے رات کو پرامن مظاہرین پر گولیاں برساتے ہیں ‘میاں محمود الرشید،
دوسروں کو دہشتگرد کہنے والوں کیخلاف دہشتگردی کی ایف آئی آر درج ہے ،مشترکہ اجلاس میں کم و بیش تمام پارلیمنٹرینز نے عمران کی چارج شیٹ دہرائی ، شریف خاندان کا طرز حکومت شاہانہ ہے ، وزیراعظم پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے ‘ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونیوالی تقریروں پر تبصرہ
منگل 2 ستمبر 2014 19:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و مرکزی نائب صدر میاں محمود الرشید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونیوالی تقریروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں کم و بیش تمام پارلیمنٹرینز نے عمران خان کی چارج شیٹ دہرائی ، دوسروں کو دہشتگرد کہنے والوں کیخلاف عدالتی توثیق کے ساتھ دہشتگردی کی ایف آئی آر درج ہے۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ پارلیمانی لیڈروں نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نے عمران خان کے دھاندلی کے حوالے سے تحفظات کو سنجیدگی سے نہیں لیااور یہ کہ2013 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ، حکومت کرپشن میں ملوث ہے ،نندی پورپاور پروجیکٹ میں ہونیوالی کرپشن کا ذکر بھی کیا گیا جس کی حکومت کی طرف سے کوئی تردید نہیں آئی، پارلیمنٹ میں کہا گیاکہ ماڈل ٹاؤن میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے ، شریف خاندان کا طرز حکومت شاہانہ ہے ، وزیراعظم پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے اس چارج شیٹ کے باوجود وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے آئینی حق کی بازیابی کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والوں کو غدار قرار دلوانے کی بات کرنا بذات خود غداری اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.