آزمائش کی اس گھڑی میں پارلیمنٹ متحدہے،سعد رفیق،
قوم کو یقین دلاتے ہیں کوئی طاقت ہمیں جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹاسکتی، تما م سیاسی جماعتیں آئین اور پارلیمنٹ کے تحفظ کیلئے ایک ہیں،جبر اور زور کے ذریعے جمہور کے فیصلے کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا، قادری اور عمران ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرنا چاہتے،لشکر کشی کا اصول مان لیاگیا توپاکستان میں کوئی آئین وقانون باقی نہیں رہے گا،میڈیا سے گفتگو
منگل 2 ستمبر 2014 21:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پارلیمنٹ متحدہے، قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ کوئی طاقت ہمیں جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹاسکتی، تما م سیاسی جماعتیں آئین اور پارلیمنٹ کے تحفظ کیلئے ایک ہیں،جبر اور زور کے ذریعے جمہور کے فیصلے کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے افسو کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ قادری اور عمران ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرنا چاہتے، مظاہرین ڈنڈے کے زور پر دارلحکومت کو فتح کرنا چاہتے ہیں، ڈنڈا بردار، کٹر، ماسک اور ہتھوڑے لیکر آئے ہیں، انہیں جواب دیناہوگا،ارکان پارلیمنٹ یہ قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے)
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بدقسمتی سے وزیراعظم ہوں اور ہم جتھا لے آئیں تو یہ کس طرح چلیں گے،لشکر کشی کا اصول مان لیاگیا توپاکستان میں کوئی آئین وقانون باقی نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سر کے بل بھی کھڑے ہوجائیں نوازشریف استعفا نہیں دینگے، کوئی طاقت یا گروہ ہمیں جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹا سکتا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی ساری زندگی پولیس کا مقابلہ کیا لیکن ڈنڈوں کے بغیر،حکومت ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرنے کی مخالفت کرے گی،پارلیمنٹ کے ارکان یہ قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر دھاوا بولنے پرعمران خان اور طاہرالقادری کیا جواب دیں گے؟سعد رفیق نے کہا کہ ہم اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ بعض اوقات لگتا ہے کہ ہم غلط ہیں انہو ں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے لندن میں خفیہ ملاقاتیں کیں اور وہاں پر یہ دھرنوں کے حوالے سے تمام حکمت عملی تیار کی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا کیونکہ جو ملک کے آئین ،قانون اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ان کو منہ کی کھانا پڑے گی اور کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔خواجہ سعد رفیق نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ جاوید ہاشمی نے فوج پر نہیں بلکہ عمران خان پر الزامات لگائے جو اپنی تقاریر میں بھی کئی بار ایمپائر انگلی کھڑی کرنے کے تاثر دے چکا ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ فوج اس میں بالکل ملوث نہیں ہے اگر فوج جمہوریت کو سبوتاژ کرنا چاہتی تو پھر کیا وہ پارلیمنٹ اور آئین کی حفاظت کررہی ہوتی۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.